• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 66905

    عنوان: کیا کوئی شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو حالتِ بیداری میں دیکھ سکتا ہے؟ خواب میں نہیں بلکہ بیداری میں؟

    سوال: کیا کوئی شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو حالتِ بیداری میں دیکھ سکتا ہے؟ خواب میں نہیں بلکہ بیداری میں؟

    جواب نمبر: 66905

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 798-919/L=9/1437 جو بزرگ یا اولیائے کرام عشقِ نبی کے اعلیٰ مراتب پر فائز ہوتے ہیں ان کو خواب کی طرح حالت بیداری میں بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت ہو جاتی ہے۔ مگر اس جز کا تعلق کشف سے ہے، یہی وجہ ہے کہ پاس رہنے والا سخص بھی دیکھ نہیں پاتا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند