• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 66783

    عنوان: کیا یہ دور قرب قیامت والا دور ہے ؟کیا امام مہدی پیدا ہوچکے ہیں؟

    سوال: کیا یہ دور قرب قیامت والا دور ہے ؟کیا امام مہدی پیدا ہوچکے ہیں؟ ظہور مہدی کب کہاں اور کیسے ؟ ڈابھیل گجرات مجھے یہ کتاب منگوانی ہے ۔ مدد کیجیے ۔

    جواب نمبر: 66783

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 990-990/M=10/1437 قیامت کا وقوع یقینی ہے اس اعتبار سے قیامت دور نہیں، قرآن میں اللہ نے ارشاد فرمایا: اقربت الساعة وانشق القمر (قیامت قریب آگئی اور چاند شق ہوگیا) احادیث میں قیامت کی بہت سی نشانیاں بتائی گئی ہیں ان میں سے بعض نشانیوں کا ظہور بالکل قرب قیامت میں ہوگا، امام مہدی کا ظہور ان ہی میں سے ہے، امام مہدی ابھی ظاہر نہیں ہوئے ہیں، جب وہ ظاہر ہوں گے تو یہ معاملہ سب پر عیاں ہوجائے گا اس بارے میں پوری تفصیل جاننے کے لیے دیکھئے کتاب ”ظہور مہدی و نزول عیسیٰ“ (موٴلفہ حضرت مولانا احمد علی صاحب باسکنڈی آسام) دیوبند کے کتب خانوں میں یہ کتاب دستیاب ہے اور آپ کی مذکورہ کتاب بھی دستیاب ہے۔ کتب خانے والوں سے رابطہ کرکے کتاب منگوائی جاسکتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند