• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 66677

    عنوان: جنت میں جتنے بھی کھانے پینے کی اشیا ہیں جو اللہ نے بنائی ہیں کیا اللہ پاک بھی کھاتے پیتے ہو ں گے ؟

    سوال: میرے ذہن میں ایک سوال آیا کہ جنت میں جتنے بھی کھانے پینے کی اشیا ہیں جو اللہ نے بنائی ہیں کیا اللہ پاک بھی کھاتے پیتے ہو ں گے ؟ اس بارے میں کیا رائے رکھنی چاہے ؟ کوئی حوالہ بھی دی دیجئے گا۔

    جواب نمبر: 66677

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 942-948/H=10/1437 نصوص کثیرہ سے یہی ثابت ہے کہ یہ نعمائے جنت انبیاء ومرسلین صلوٰت اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین نیز متقین صالحین کے لیے اللہ پاک نے پیدا فرمائی ہیں نہ کہ اپنے استعمال کے لیے، پس یہ سوال ہی مہمل اور وسوسہٴ شیطانی کے قبیل سے ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند