عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد
سوال نمبر: 66668
جواب نمبر: 66668
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 991-991/M=10/1437 کسی بھی مسلمان کو کافر کہنا خطرناک امر ہے اس سے قائل کا دین و ایمان خطرے میں پڑ جاتا ہے صحابہ کرام تو کامل درجے کے مسلمان تھے ان کو کافر کہنا یہ اور بھی سنگین معاملہ ہے، ایسا شخص نہایت بدعقیدہ اور اول درجے کا فاسق و گمراہ ہے حدیث میں ہے کہ جو شخص کسی کو فسق یا کفر کے ساتھ منسوب کرتا ہے دراں حالیکہ وہ ایسا نہیں تو وہ کفر اسی پر لوٹ آتا ہے لایرمی رجل رجلا بالفسوق ولا یرمیہ بالکفر إلا ارتدت علیہ إن لم یکن صاحبہ کذلک رواہ البخاری (مشکوة)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند