• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 66667

    عنوان: رمضان میں ختم قران مجید پر امام کو دیئے جانے والے پیسوں کے متعلق

    سوال: میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ جیسے رمضان کے مہینے میں تراویح ہے ، ختم قران مجید کے موقع پر امام صاحب کو جو پیسے دئے جاتے ہیں مسجد کی انتظامیہ کمیٹی کے ذریعہ تو حلقہ وار لوگوں سے مسجد کمیٹی زبردستی پیسے مانگتی ہے کہ ہر گھر سے اتنی رقم زبردسی دینی ہوگی تو کیا یہ جائز ہے ؟ برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 66667

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 889-889/M=9/1437 تراویح میں قرآن سنانے کی اجرت لینا دینا درست نہیں ہے، صورت مسئولہ میں ختم قرآن کے موقع پر امام صاحب کو جو پیسے دئیے جاتے ہیں وہ جائز نہیں ہے او رزبردستی کسی سے چندہ مانگنا یہ اور بھی غلط ہے، تراویح کے عنوان سے چندہ کرنا ہی درست نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند