• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 66487

    عنوان: تقدیر پر ایمان رکھنا ضروری ہے

    سوال: کیا تقدیر پر ایمان لانا ضروری ہے؟اگر کوئی (مرد یا عورت )تقدیر پرایمان نہیں رکھتاہے تو کیا وہ مسلمان رہے گا؟

    جواب نمبر: 66487

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 912-912/M=9/1437

     

    حی ہاں ! تقدیر پر ایمان رکھنا ضروری ہے، اگر کوئی تقدیر پر ایمان نہیں رکھتا ہے یعنی بلا کسی تاویل کے تقدیر کا انکار کرتا ہے تو اس کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ عن جابر بن عبد اللہ قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: لایوٴمن عبد حتی یوٴمن بالقدر خیرہ وشرہ وحتی یعلم أن ماأصابہ لم یکن لیخطئہ ، وانما أخطأہ لم یکن لیصیبہ (ترمذی شریف)․ روی أنہ کتب الحسن البصری إلی الحسن بن علی رضی اللہ عنہم یسألہ عن القضاء والقدر فکتب إلیہ الحسن بن علی: من لم یوٴمن بقضاء اللہ وقدرہ وخیرہ وشرہ فقد کفر (مرقاة کتاب الایمان ۱/۱۱۹بیروت)․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند