عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد
سوال نمبر: 65895
جواب نمبر: 65895
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 677-571/D=9/1437
مرنے سے پہلے دینا میں کوئی اللہ تعالی کو جاگتے ہوئے نہیں دیکھ سکتا۔ لاَ تُدْرِکُہ الأبْصَارُ وَہُوَ یُدْرِکُ الأیْصَارُ وَہُوَ الَّطِیْفُ الْخَبِیْر ․ (انعام ۱۰۳) مگر ان شاء اللہ آخرت میں تمام اہل جنت کو اللہ تعالیٰ کا دیدار نصیب ہوگا۔ اس کی لذت میں تمام نعمتیں ہیچ ہوں گی۔
عن جریر بن عبد اللہ قال: کنا عند النبي فنظر إلی القمر لیلة یعنی البدر، فقال: إنکم سترون ربکم کما ترون ہذا القمر لاتضامون في روٴیتہ․ (بخاری: ۱/۷۸، ومسلم: ۱/۱۰۰)
بہشتی زیور میں صاف لکھا ہے کہ اللہ کو دینا میں کوئی نہیں دیکھ سکتا، عبارت ملاحظہ فرمائیں: دینا میں جاگتے ہوئے اللہ کو ان آنکھوں سے کسی نے نہیں دیکھا اور نہ کوئی دیکھ سکتا ہے۔
آپ کس عبارت کو غلط کہہ رہے ہیں جلد، صفحہ اور پورے بیان کے حوالے کے ساتھ لکھیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند