عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد
سوال نمبر: 65597
جواب نمبر: 6559701-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 781-765/Sd=9/1437 دجال حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے نزول سے پہلے نکلے گا اور حضرت عیسی علیہ السلام کا نزول قیامت کے قریب ہوگا، جس کا علم اللہ علام الغیوب ہی کو ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ایک مخلص ہیں، وہ کہتے ہیں کہ بو علی قلندر رحمة اللہ علیہ نے اللہ تعالی سے دعا کی تھی کہ اے اللہ اس شخص کی دعا کو قبول فرمائیے جو شخص یہ دعا کرے کہ اللہ تعالی میری دعا قبول کیجئے یا میری یہ حاجت پوری کیجئے تو میں بو علی قلندررحمة اللہ علیہ کی سامنی کروں گا اور کہتے ہیں کہ یہ دعا قبول ہوگی۔ سامنی کا مطلب ایک من گوشت اور ایک من آٹا اور ایک من دہی یا کوئی اور چیزیں پکائی جائیں اور دوست و احباب اور خاص و عا م کو کھلایا جائے۔ مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ کیا شریعت میں اس طرح کی دعا ؤں کی اجازت ہے؟ اور کیا قبولیت کے بعد بو علی قلندر رحمة اللہ علیہ کے نام سامنی کرنا چاہئے ؟ یا اس طرح کی دعوت میں جا کر کھانا جائز ہے؟
2754 مناظرمیں نے سناہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ۱۴۰۰ھ تک دنیا کی سب معلومات تھی، اس کے بعدکی نہیں، اس کے بعد دنیا میں کیا ہوگا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہیں بتایا، کیا یہ بات صحیح ہے؟ صحیح احادیث کے حوالے سے جواب دیں۔
3719 مناظرنعوذ باللہ کچھ لوگ یہ خیال پھیلا رہے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے والدین مکرمین سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہ اور حضرت بی بی سیدہ آمنہ رضی اللہ عنہا، دونوں (نعوذ باللہ، نعوذ باللہ، نعوذ باللہ) کافر و مشرک ہو کر مرے۔ یہ لوگ چند احادیث پیش کرتے ہیں. جب عام لوگ ان سے سوال کرتے ہیں اور تعجب کا اظہار کرتے ہیں کہ کیسے سید الانبیاء و المرسلین کے والدین (نعوذ باللہ، نعوذ باللہ، نعوذ باللہ) کافر و مشرک تھے اور کیسے جہنم میں ہیں (نعوذ باللہ، نعوذ باللہ، نعوذ باللہ) ، تو اس کے جواب میں یہ نام نہاد علماء سورة الانعام کی یہ آیت پیش کرتے ہیں: واذ قال ابراہیم لابیہ آزر اتتخذ اصناماً اٰلھة، انی اراک و قومک فی ضلال مبین (آیت 74) نیز سورة التوبة کی آیت : وماکان استغفار ابراہیم لابیہ الا عن موعدة وعدھا ایاہ..... الخ(آیت 114)
4390 مناظر