عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد
سوال نمبر: 65580
جواب نمبر: 65580
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 802-790/N=8/1437 آپ کے یہاں غیرمقلدین یا جماعت اسلامی کی ذہنیت رکھنے والے لوگ توحید وشرک اور ان کی اقسام کو بنیاد بناکر لوگوں پر جو الزامات وغیرہ لگاتے ہیں، اس کی تفصیلات ہمارے سامنے نہیں ہیں؛ اس لیے اگر ان کی کتابیں یا تحریرات ارسال کی جائیں تو بہتر ہوگا اور حالات کے مناسب توحید وشرک سے متعلق ضروری تفصیلات قلمبند کرنا آسان ہوگا۔ اور اگر اس سلسلہ میں علاقے کے مستند ومعتبر علمائے کرام سے رجوع کیا جائے اور اس سلسلہ میں لوگوں کو توحید اور شرک کی صحیح حقیقت سے روشناس کرائیں تو زیادہ مناسب ہوگا؛ کیوں کہ وہ حضرات علاقے کی صحیح صورت حال سے اچھی طرح واقف ہوں گے اور ان کے لیے حالات کے مناسب لوگوں کی صحیح رہنمائی کرنا زیادہ آسان ہوگا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند