• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 64985

    عنوان: روزے كی حالت میں مباشرت كا كفارہ كیا ہے؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ میں نے روزے کی حالت میں تقریباً پانچ مرتبہ میں نے اپنی بیوی کے ساتھ مباشرت کی ہے، کچھ اس کے مرضی اور کچھ میری مرضی سے ۔اب میں چاہتاہوں کہ اس کا کفارہ ادا کروں تو کس طرح سے کفارہ ادا کرنا ہوگا؟ کیوں کہ میری نہ تو اتنی طاقت ہے کہ روزے رکھوں اور نہ ہی اتنے پیسے ہیں کہ اتنے مسکین کو کھانا کھلا سکوں۔ کچھ حل بتائیں کہ کیا کروں؟ کیوں کہ اس مسئلہ سے میں کافی پریشان ہوں کہ کیا کیا جائے ؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 64985

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 442-355/D=6/1437 (۱) پہلے آپ اس بات کی وضاحت کریں کہ رمضان کے مہینہ میں فرض روزے رکھ کر مباشرت کے ذریعہ قصدا توڑے ہیں یا کوئی اور صورت پیش آئی ہے؟ (۲) ایک ہی رمضان کے پانچ روزے توڑے ہیں یا متعدد رمضان کے؟ پھر ان شاء اللہ آپ کے لیے حکم شرعی آسان طریقے پر بتلادیا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند