• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 6250

    عنوان:

    کیا ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی ہے یا نہیں؟ کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم قبر سے سنتے ہیں؟ کیا ہم اپنی دنیاوی دعاؤں کے لیے بطور وسیلہ کے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو پکار سکتے ہیں؟

    سوال:

    کیا ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی ہے یا نہیں؟ کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم قبر سے سنتے ہیں؟ کیا ہم اپنی دنیاوی دعاؤں کے لیے بطور وسیلہ کے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو پکار سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 6250

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 772=716/ ل

     

    (۱) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بھی دیگر انبیاء کی طرح وفات ہوئی، حضرت ابوبکر صدیق -رضي اللہ عنہ- نے اپنے پہلے خطبہ میں جس وقت سارے صحابہ آپ علیہ السلام کی وفات پر مدہوش تھے یہ الفاظ کہے: من کان یعبد محمدًا فإن محمدًا قد مات ومن کان یعبد اللہ فإن اللہ حي لا یموت یعنی جو شخص محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عبادت کرتا ہو وہ سن لے آپ علیہ السلام اس دار فانی سے رحلت فرماگئے اور جو شخص اللہ کی عبادت کرتا ہو تو اللہ زندہ ہے، مرنے والا نہیں ہے۔

    (۲) آپ علیہ السلام کا روضہٴ اقدس کے پاس سلام کرنے والوں کے سلام کا سننا احادیث سے ثابت ہے، البتہ یہ عقیدہ رکھنا کہ آپ علیہ السلام ہرجگہ اورہروقت حاضر ہیں، اورساری چیزوں کو دیکھ رہے ہیں، باطل ہے۔

    (۳) حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے وسیلہ سے اس طرح دعاء کرنا کہ اللہ میرا فلاں کام حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل سے پورا فرما، درست ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند