• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 62334

    عنوان: میرا سوال کہ الصلاة والسلام علیک یا رسول اللہ کس کتاب میں ہے اور کب سے بنی ہے ھم کوکون سا صلات اور سلام پڑھنا چاہئے ؟

    سوال: میرا سوال کہ الصلاة والسلام علیک یا رسول اللہ کس کتاب میں ہے اور کب سے بنی ہے ھم کوکون سا صلات اور سلام پڑھنا چاہئے ؟

    جواب نمبر: 62334

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 65-89/L=2/1437-U کسی معتبر کتاب میں یہ صلاة وسلام مذکور نہیں بعد میں یہ اہل بدعت کا ایجاد کردہ صلاة وسلام ہے، اگر یہ صلاة وسلام حاضر وناظر کے عقیدے سے پڑھا جائے تو یہ شرک ہوجائے گا، صلاة وسلام کے سلسلے میں جو صیغے احادیث میں وارد ہیں انھیں الفاظ کے ساتھ صلاة وسلام پڑھنا بہتر ہے اور درود میں سب سے بہتر درودِ ابراہیمی ہے، ”الحزب الاعظم“ اور خاص درود پر لکھی گئی کتابوں میں آپ کو ماثور صلاة وسلام مل جائیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند