• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 62029

    عنوان: اگر ہم کسی فقیر یا اور کسی کی مدد کرتے وقت دل میں یہ خیال کریں کہ کاش یہ میرے حق میں دعا کریں تو یہ صحیح ہے؟ یا پھر اپنے لیے خود جو اپنی زبان سے دل لگاکر دعا کی جائے تو اس کی قبولیت کے اثار زیاد ہ ہیں یا نہیں؟ یا پھر کسی اللہ والے سے جن سے دعا کرائیں ان کی قبولیت کے اثار زیادہ ہیں؟ تفصیل سے بتائیں۔

    سوال: اگر ہم کسی فقیر یا اور کسی کی مدد کرتے وقت دل میں یہ خیال کریں کہ کاش یہ میرے حق میں دعا کریں تو یہ صحیح ہے؟ یا پھر اپنے لیے خود جو اپنی زبان سے دل لگاکر دعا کی جائے تو اس کی قبولیت کے اثار زیاد ہ ہیں یا نہیں؟ یا پھر کسی اللہ والے سے جن سے دعا کرائیں ان کی قبولیت کے اثار زیادہ ہیں؟ تفصیل سے بتائیں۔

    جواب نمبر: 62029

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1353-1349/B=1/1437-U تینوں صورتیں صحیح ہیں، البتہ جو دعا خود اپنی زبان سے دل لگاکر خشوع وخضوع کے ساتھ کی جائے اس دعا کی قبولیت کی زیادہ توقع ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند