• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 61490

    عنوان: حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد نبوت پرانا نبی

    سوال: مفتی جی کیا حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے علاوہ کوئی اور پرانا نبی بھی دنیا میں آ سکتا ہے ؟ ہمے اس بارے میں کیا عقیدہ رکھنا چاہے ؟ میں نے مولانا یوسف لدھیانی کی بک تحفہ قادیانیت جلد ششم صفحہ ۷۰۳ میں ایک بات پڑھی ہے اس بارے میں آج کے مفتیان دین کیا فرماتے ہیں؟ ؟ قرآن حدیث کی روشنی میں رہنمایی کر دیں

    جواب نمبر: 61490

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1132-1132/M=11/1436-U آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم آخری نبی ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی نبی نہیں ہوگا اور کسی کو نبوت نہیں دی جائے گی، چنانچہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے کانت بنو إسرائیل تسوسہم الأنبیاء، کلما ہلک نبی خلفہ نبی، وإنہ لا نبی بعدی (الحدیث) صحیح البخاری ج۴ ص ۱۶۹ رقم ۳۴۵۵ ط: دار طوق النجاة) البتہ قرب قیامت میں حضرت عیسی علیہ السلام نزول فرمائیں گے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت کی پیروی کریں گے۔ وعن أبی ہریرة قال: قال رسول اللہ - صلی اللہ علیہ وسلم -: " ألا إن عیسی بن مریم لیس بینی وبینہ نبی ولا رسول، إلا أنہ خلیفتی فی أمتی من بعدی، ألا إنہ یقتل الدجال(الحدیث) (مجمع الزوائد رقم: 13788 ، ط: مکتبة القدسی القاہرہ) اور حضرت عیسی علیہ السلام کے علاوہ کوئی اور نبی نہیں آئیں گے، یہی اہل سنت والجماعت کا عقیدہ ہے، ہرمسلمان کو ایسا ہی عقیدہ رکھنا چاہیے۔ ”تحفہٴ قادیانیت“ میرے پاس موجود نہیں ہے، آپ نے اس میں کیا بات پڑھی ہے؟ اور اس پر آپ کو کیا اشکال ہے؟ بعینہ وہ بات تحریر فرماکر اس صفحہ کی، ایک فوٹو کاپی منسلک کرکے ارسال فرمائیں، تو اس بارے میں کچھ لکھا جاسکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند