عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد
سوال نمبر: 61439
جواب نمبر: 61439
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 1344-1070/D=12/1436-E
نکاح ماہواری (حیض) کی حالت میں بھی صحیح ہوجاتا ہے، چنانچہ آپ دونوں کا نکاح صحیح ہوگیا تردد نہ کریں، البتہ ماہواری (حیض) کی حالت میں ہمبستری کرنا حرام ہے، لہٰذا اگر اس حالت میں نکاح ہوا ہو تو بس بوس وکنار کرنے کی اجازت ہوگی، ناف سے لے کر گھٹنے تک کے حصہ سے کسی قسم کی لذت اندوزی ممنوع ہوگی۔ حیض سے پاک ہوجانے اور غسل کرلینے کے بعد ہرطرح کا استمتاع (ہمبستری وغیرہ) جائز ہوجائے گی، حیض کی حالت میں مذکورہ احتیاط ہمیشہ کرنی ہوگی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند