• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 612232

    عنوان:

    كسی بیماری كا سبب كھانے كو بتانا كیسا ہے؟

    سوال:

    سوال : کچھ بھی چیز کھانے کے بعد پیٹ خراب یا سینے میں جلن یا اور طبیعت خراب ہوجاۓ اور پھر وہ شخص کہے فلاں سالن جیسے بھنڈی کھائی اس وجہ سے سینے میں جلن ہوئی / گیس ہوئی یا چنے کی دال کھائی اس وجہ سے پیٹ خراب ہو گیا دودھ پیا اس وجہ سے نزلہ/زکام ہو گیا اس طرح کہنے میں کوئی حرج ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 612232

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1006-465/B-Mulhaqa=11/1443

     بیماری كی علت حقیقیہ اللہ تعالی كی مشیت ہے اور كھانے میں بد پرہیزی وغیرہ اس كے اسبابِ ظاہری میں سے ہیں؛ لہٰذا اگر كوئی شخص پیٹ خراب ہونے پر اس طرح كی بات (مثلاً فلاں كھانے كی وجہ سے پیٹ خراب ہوگیا ہے) كہہ دے تو شرعاً اس میں كچھ حرج نہیں ہے‏، اس كا مطلب یہ ہوگا كہ فلاں چیز سبب مرض بن گئی‏، اس میں علت حقیقیہ یعنی مشیت حق كا انكار نہیں ہے؛ بلكہ سبب مرض كا اظہار ہے۔ (دیكھیں: امداد الاحكام: 1/145‏، كتاب الایمان والعقائد‏، مطبوعہ: كراچی)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند