عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد
سوال نمبر: 611650
سامعین كو آیت سجدہ كا علم نہ ہو تو كیا حكم ہے؟
سوال : اگر سامعین کو آیت سجدہ کا علم نہ ہو تو ان کے لئے سجدہ تلاوت کا کیا حکم ہے؟
جواب نمبر: 61165024-Apr-2022 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 1084-809/M=09/1443
آیت سجدہ سننے سے بھی سجدہ كرنا واجب ہوجاتا ہے چاہے بالقصد سنے یا بلاقصد سنے اور چاہے آیت سجدہ كا علم نہ ہو بہرصورت لازم ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ میر ی امت ۷۳/ فرقوں میں بٹ جائے گی جس میں سے صرف ایک فرقہ جنتی ہوگااور باقی ۷۲/ فرقے جہنمی ہوں گے۔ (۱) کیا کوئی ایسی حدیث ہے جس کا یہ مفہوم ہو؟ اگر ہو تو حدیث کی صحت کے بارے میں بتائیں۔ (۲) اگر حدیث صحیح ہے تو کیا ۷۲/ جہنمی قرقے دائمی جہنمی ہوں گے؟ اگر ہاں ! تو کیا ان کو مسلمان کہہ سکتے ہیں؟ (۳) جس کو ناجی فرقہ کہاگیاہے، کیا ان فرقوں میں سے اپنی بد اعمالیوں کی وجہ سے جہنم میں جائیں گے یا نہیں؟ (۴) ہمارے یہاں ایکعالم کا کہنا ہے کہ وہ صحیح اور ناجی فرقہ اہل سنت والجماعت ہے اور اس کے علاوہ جتنے فرقے ہیں گمراہ ہیں اور ۷۲/ ناری فرقوں میں داخل ہیں ، ہم ان پر مسلمان یا مومن کا اطلاق نہیں کرسکتے ہیں، کیا اس عالم کی بات از روے شریعت صحیح ہے؟ (۵) کیا یہ ہوسکتاہے کہ کوئی اہل سنت والجماعت سے اپنے عقائد کے بنا پر خارج ہو اور وہ ناجی بھی ہو؟ براہ کرم، تمام سوالات کے جوابات تفصیل سے دیں۔
4715 مناظر