عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد
سوال نمبر: 611510
تراویح میں قرآن پڑھتے وقت اگر قرآن سمجھ میں نہ آئے تو کیا نماز ہوجائے گی یا نہیں؟
تراویح میں قرآن پڑھتے وقت اگر قرآن سمجھ میں نہ آئے تو کیا نماز ہوجائے گی یا نہیں؟
جواب نمبر: 611510
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 1028-873/B=09/1443
تراویح میں قرآن كو صاف اور صحیح طریقہ سے پڑھنا چاہئے۔ اس قدر تیز پڑھنا كہ حروف صحیح ادا نہ ہو اس سے نماز خراب ہوتی ہے۔ امام كو سختی كے ساتھ صاف صاف قرآن پڑھنے كی ہدایت كرنی چاہئے۔ ایسا تیز قرآن پڑھنے پر قرآن اس پر لعنت كرتا ہے۔ رُبَّ قَارٍ لِّلْقُرْاٰنِ وَالْقُرْاٰنُ یَلْعَنُہْ.
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند