• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 611425

    عنوان:

    دو مر حلوں میں دیے گئے قرض كی زكاۃ كا كیا مسئلہ ہے؟

    سوال:

    سوال : میں نے کسی کو قرض دیا ہے ایک سال سے زیادہ ہو گیا اورایک کو اسی مہینے دیا ہے تو اس رقم کی زکوٰۃ نکل جائے گی؟

    جواب نمبر: 611425

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1046-776/M=09/1443

     جی ہاں‏، ایك سال پہلے جو قرض دیا ہے اگر اُس كے ملنے كی امید ہے تو اس كی زكاۃ واجب ہے اور دوسرا قرض جو اِسی مہینے میں دیا ہے اگر یہ تاریخ زكاۃ سے پہلے دیا ہے تو اِس قرض كی بھی زكاۃ نكالنی ہوگی۔ اور اداء زكاۃ كی ایك صورت یہ ہے كہ قرض وصول ہونے كے بعد گذشتہ سالوں كا حساب لگاكر ایك ساتھ نكال دیں اور ایك صورت یہ ہے كہ ہر سال اپنی رقم سے نكال دیا كریں تو اس صورت میں یكبارگی كئی سالوں كی نكالنے كی ضرورت نہیں ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند