عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد
سوال نمبر: 611349
عقائد و توحید كے موضوع پر كتاب
سوال : میں تعلیم سے ایک انجینئر ہوں اور اسلامی کتب ( اردو) کے مطالعہ کا شوق بھی رکھتا ہوں۔ مجھے ایسی کتاب کا تلاش ہے جس میں توحید باری تعالیٰ بالذات والصفا ت کے حوالے سے اہلسنت کے عقائد اور ان کے دلائل، اور توحید باری تعالیٰ بالذات والصفا ت کے حوالے سے فرق ضالہ کا رد بھی جمع کردیا گیا ہو۔ سوال یہ ہے کہ ایسی کتاب کا نام بتا دیجئے ۔
جواب نمبر: 611349
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 1096-819/M=09/1443
عقائد الاسلام (مؤلفہ: حضرت مولانا ادریس صاحب كاندھلوی رحمہ اللہ) اور كتاب التوحید (ترجمہ: حضرت مولانا عبدالخالق صاحب سنبھلی مرحوم، سابق نائب مہتمم دارالعلوم دیوبند) كا مطالعہ كرسكتے ہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند