عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد
سوال نمبر: 610969
کیا نفل نماز یاروزہ كا ثواب مرحوم كو پہونچایا جاسكتا ہے ؟
اُمید کرتا ہوں کہ مفتیانِ کرام خیریت سے ہوں گے، مسئلہ یہ پوچھنا ہے کہ مرحومین کے لیے جو نفل نماز پڑھی جاتی ہے تو اس نماز کے لیے کیسے نیّت کریں؟ میں اس طرح نیّت کرتا ہوں میری صحیح ہوتی ہے یا نہیں( میں نیّت کرتا ہوں میرے ابّا کو ثواب پہونچا نے کے لیے دو رکعت نفل نماز واسطے اللہ تعالیٰ کے رخ میرا کعبہ شریف کی طرف اللہُ اکبر ) تو کیا اس طرح نیّت کرنے سے مرحوم کو ثواب پہنچتی ہے یا نہیں؟
۲ -مرحومین کو ثواب پہونچا نے کے لیے نفل روزہ رکھا جا سکتا ہے یا نہیں؟
آپ سبھی حضرات سے میری درخواست ہے کہ آپ میرے والد صاحب کے لیے مغفرت کی دعاء کریں۔
جواب نمبر: 610969
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 1190-899/L=8/1443
(۱، ۲) نفل نماز یاروزہ كا ثواب مرحوم كو پہونچایا جاسكتا ہے اور ثواب پہونچانے كا طریقہ یہ ہے كہ آپ یا تو شروع میں یہ دل میں ارادہ كرلیں كہ یا اللہ اس كا ثواب میرے والد مرحوم كو پہونچادے یا نماز پڑھنے كے بعد آپ یہ كہدیں كہ یا اللہ اس كا ثواب مرحوم كو پہونچادے ،اللہ تعالی آپ كے والد مرحوم كی مغفرت فرمائے۔
صرح علماؤنا في باب الحج عن الغير بأن للإنسان أن يجعل ثواب عمله لغيره صلاة أو صوما أو صدقة أو غيرها كذا في الهداية.... والظاهر أنه لا فرق بين أن ينوي به عند الفعل للغير أو يفعله لنفسه ثم بعد ذلك يجعل ثوابه لغيره، لإطلاق كلامهم، وأنه لا فرق بين الفرض والنفل. اهـ. وفي جامع الفتاوى: وقيل: لا يجوز في الفرائض اهـ.
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند