متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 610930
بیان كا ویڈیو ریكارڈ كروانا
سوال : کیا جو بھی عالم بیان ریکارڈ کرواتے ہیں ویڈیو وغیرہ صحیح ہے؟
جواب نمبر: 61093020-Sep-2023 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 953-810/B=09/1443
وہ عالم جو صحیح العقیدہ ہو، باعمل ہو اور متبع سنت ہو، ہمارے اسلاف و اكابر كے نقش قدم پر چلتا ہو اس كا بیان صحیح اور معتبر ہوگا وہ آڈیو بیان ریكارڈ كراسكتے ہیں، ویڈیو بیان (باتصویر) سے بچنا چاہئے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
حضرت میں نے نومبر 2009کو ایک خواب دیکھا۔میں نے دیکھا کہ حضرت مہدی ایک دیوار کے ساتھ ٹیک لگاکر بیٹھے ہیں دونوں گھٹنے سینے کے قریب ہیں اور ان پر اپنے ہاتھ بازو رکھے ہیں گویا تھکے ہوئے ہیں اور اب آرام کررہے ہیں۔ درمیانے قد لگتے ہیں۔ قدرے سفید رنگ ہے، داڑھی گھنی ہے گال بھرے بھرے ہیں۔ سر کے بال قدرے گھونگھریالے ہیں اور سر پر ٹوپی وغیرہ کچھ نہیں۔ مبارک چہرے پر مسکراہٹ ہے۔ صرف ان کے سر سے پنڈلیوں تک کا حصہ نظر آتا ہے اور آس پاس کی جگہ نظر نہیں آتی۔ گہرے رنگ کا شلوار قمیص پہنے ہیں شاید کالے رنگ ہیں۔ ان کی ناک مبارک اونچی ہے اور نور نکلتا نظر آتا ہے۔ ماتھا مبارک کشادہ ہے۔ گویا اپنے آپ کو مجھے دکھارہے ہیں۔ چہرے اور داڑھی پر کچھ دھول ہے۔ میں ان کے بائیں طرف پر کھڑا ہوں۔ عمر مبارک اندازاً 35سے 38سال ہوگی۔ یہ خواب شاید 10/شوال 1430ہجری کو دیکھا۔ برائے کرم اس کی تعبیر بتائیں۔
1254 مناظرجناب رات میں نے خواب دیکھا وقت کا تعین صحیح نہیں معلوم شاید صبح ساڑھے پانچ بجے سے پہلے کا وقت تھا یا بعد کا اس کا علم نہیں۔ میں خواب میں دیکھتا ہوں کہ حکیم صاحب ہمارے گھر آتے ہیں والدہ کو دعوت نامہ دیتے ہیں اور کہتے ہیں ضرور آنا میرا نکاح کا خطبہ بھی سننا۔میں اپنے ہاتھوں کو دیکھتا ہوں تو میرے ہاتھوں میں مسوں کی طرح یا پھر مسے ہی تھے جو میرے ہاتھوں کی ہتھیلی اور انگلیوں پر نمایاں تھے میں نے حکیم صاحب کو دکھایا تو انھوں نے کہا یہ بہت بڑی بیماری ہے اس کا علاج ہوگا میں نے حکیم صاحب کو کہا آپ تو دس بجے آکر مطب میں بیٹھیں گے اور میری آفس کا وقت ہوچکا ہوگا مہربانی فرماکر میرا نمبر لگا دینا یا پھر میں آؤں تو مجھے پہلے دیکھ لینا پھر اس کے بعد میں اپنے ہاتھوں کو دیکھتا رہتا ہوں اورسوچتا ہوں کہ یہ بیماری مجھ کو کس سے لگی ہیں؟(۲)میری زوجہ خواب میں اپنے مرحوم والد کو دیکھتی ہیں کہ وہ دکان کے معاملہ میں بڑے پریشان ہیں۔ پھر آنکھ کھل جاتی ہے میری بیگم کہتی ہیں اپنے دل میں ابو کو اللہ کے پاس جاکر بھی دکان کی لگی ہوئی ہے اور دل میں خیال آتا ہے کہ کہیں میرے چچا کچھ غلط تو نہیں کررہے ہیں۔ برائے مہربانی میری زوجہ کی دکان کے سلسلہ میں کچھ وظیفہ بتادیں تا کہ وہ جلد از جلد بک جائے ......
1643 مناظربدعت اعتقادی وعملی، فرض نماز كے بعد دعا وغیرہ
1413 مناظرہم مسلمان جن کبیرہ گناہوں میں مبتلا ہیں ان میں سے بہت سے گناہ ایسے ہیں جن کے بارے میں احادیث مبارک آئی ہے کہ ان گناہوں کو کرنے والا مسلمان نہیں یا ہم میں سے نہیں ٹو کیا وہ واقعی ہی مسلمان نہیں رہتا؟ (۲) اگر کسی کو کلمہ طیبہ پڑھ کر بخشنا ہو تو اس کی صحیح تعداد سوا لاکھ ہے یا ستر ہزار؟
2352 مناظر