• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 610703

    عنوان:

    معراج میں جو عذاب دکھایا گیا اس کی حقیقت کیا ہے؟

    سوال:

    سوال : معراج میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو مختلف حالات کا مشاہدہ کرایا گیا ان میں سے جہنم کا بھی مشاہدہ کرایا گیا اور جہنمیوں کو مختلف عذاب میں مبتلا دکھایا گیا۔سوال یہ کہ اگر قیامت کے دن لوگوں کو ان کے اعمال کے حساب سے جنت اور جہنم میں داخل کیا جائے گا تو معراج میں عذاب کی حقیقت کیا ہے؟

    جواب نمبر: 610703

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 924-739/M=09/1443

     اسی طرح كا سوال‏، ایك سائل نے حضرت تھانوی رحمہ اللہ سے كیا تو حضرت رحمہ اللہ نے یہ جواب دیا: ’’جنت و دوزخ ایك حقیقی ہے جس میں قیامت كے روز بعد حساب و كتاب كے داخل ہوں گے اور ایك برزخی ہے جو دنیا كے بعد اور آخرت سے پہلے ہے اس میں بعد مرنے كے داخل ہوجاتے ہیں‘‘۔ اس سے معلوم ہوا كہ شب معراج میں جو عذاب كا مشاہدہ كرایا گیا اس كا تعلق برزخ سے ہے۔ (دیكھئے امداد الفتاوی: 5/109)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند