• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 610578

    عنوان:

    ایک قبرستان کا روپیہ دوسرے قبرستان میں استعمال کرنا؟

    سوال:

    سوال : میرے گاؤں میں دو قبرستان ہیں، ایک گاؤں سے اتر ،دوسرا گاؤں سے پچھیم کی اور ،اتر والے قبرستان میں کچھ لکڑیوں کی بکری ہوئی جس میں سے 20000 روپئے ہیں، تو کیا دوسرے قبرستان جو پچھیم کی اور ہے گاؤں كے اس میں مٹی بھرائی كے لیے یہ اس رقم کو استعمال کیا جا سکتا ہے؟

    جواب نمبر: 610578

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 893-683/M=08/1443

     اگر مذكورہ دونوں قبرستان الگ الگ مستقل وقف ہیں‏، كوئی كسی كے تابع نہیں ہے تو ایك قبرستان كا روپیہ دوسرے قبرستان میں صرف نہ كیا جائے پس اتر والے قبرستان كی لكڑیوں سے جو قیمت حاصل ہوئی ہے اُسے اُسی قبرستان كی حفاظت چہار دیواری وغیرہ میں خرچ كی جائے ہاں اگر وہاں صرف كرنے كی جگہ نہ ہو اور آئندہ بھی اس قبرستان میں ضرورت پیش آنے كا گمان غالب نہ ہو اور موجودہ روپیہ بحفاظت ركھنا دشوار ہو تو ایسی صورت میں باہمی مشورے سے وہ روپیہ پچھم كی جانب والے قبرستان كی ضرورت میں استعمال كیا جاسكتا ہے۔ (مستفاد فتاوی محمودیہ: 23/344‏، احكام مقابر)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند