• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 609747

    عنوان:

    کیا پھل دار درخت پر بھی نظر لگتی ہے ؟

    سوال:

    مفتی صاحب، کیا پھل دار(پھل دینے والا) درخت پر بھی بد نظری کا اثر ہوتا ہے اور ہا ں تو اس کا اثر کیسے دور کیا جائے؟

    جواب نمبر: 609747

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 469-181/TD-Mulhaqa=7/1443

     جی ہاں! پھل دار درخت پر بھی نظر لگ سکتی ہے، نظر بد سے حفاظت کے لیے درخت پر یا اس کے قریب کوئی ایسی بلندچیز لٹکادی جائے کہ دیکھنے والے کی نظر پہلے اس پر پڑے ۔

    قال ابن عابدین: لا بأس بوضع الجماجم في الزرع والمبطخة لدفع ضرر العين، لأن العين حق تصيب المال، والآدمي والحيوان ويظهر أثره في ذلك عرف بالآثار فإذا نظر الناظر إلى الزرع يقع نظره أولا على الجماجم، لارتفاعها فنظره بعد ذلك إلى الحرث لا يضره روي أن امرأة جاءت إلى النبي - صلى الله تعالى عليه وسلم - وقالت نحن من أهل الحرث وإنا نخاف عليه العين فأمر النبي - صلى الله عليه وسلم - أن يجعل فيه الجماجم۔(رد المحتار: ۶/۳۶۴، دار الفکر، بیروت)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند