• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 609529

    عنوان: کارپٹ کو پاک کرنے کا طریقہ

    سوال:

    سوال : کارپیٹ پر ناپاک چھینٹے لگ گئے جس کا مجموعہ ایک درہم سے کم ہے تو اس پر اگر کوئی گیلی چیز ٹچ ہو جائے تو ناپاک ہو گی یا پاک؟جبکہ کارپیٹ کو دھو نہ تھوڑا مشکل ہے ۔اگر اس پر گیلا کپڑا یا گیلے پاؤں لگ جائے تو اس سے نماز پڑھ میں نماز پڑھ سکتا ہوں کہ نہیں؟

    (2) میں وہمی مریض ہوں اللہ تعالی سے میرے لئے دعا کریں کہ اللہ تعالی مجھے اس مرض سے شفا دے ۔اور کوئی اچھا سا وظیفہ بتادیں۔

    جواب نمبر: 609529

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 899-651/H=07/1443

     (۱) کارپیٹ پر ناپاک چھینٹیں لگ گئی تھیں اور اس کارپیٹ سے کوئی چیز ٹچ ہوجائے تو محض ٹچ ہونے سے وہ چیز ناپاک نہ ہوگی؛ البتہ ناپاکی کا اثر اس چیز میں آگیا ہو تو الگ بات ہے ایسی صورت میں اس چیز کو دھولیا جائے گیلا کپڑا یا گیلا پاوٴں لگ جائے تب بھی یہی حکم ہے۔

    (۲) اللہ پاک وہم کی نیز دیگر قسم کی بیماریوں سے پوری صحت و شفاء عطاء فرمائے۔ آمین


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند