• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 60946

    عنوان: میرا سوال یہ ہے کہ کیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو علم غیب ہے یا نہیں؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ کیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو علم غیب ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 60946

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1050-1050/M=11/1436-U نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو بعض مغیبات کا علم تھا یعنی اللہ تعالیٰ نے وحی والہام کے ذریعہ غیب کی جن باتوں سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو آگاہ فرمایا صرف انہی باتوں کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم جانتے تھے، تمام مغیبات کا علم محیط صرف اللہ تعالیٰ کو حاصل ہے، قرآن میں ہے: قُلْ لَا یَعْلَمُ مَنْ فِی السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ الْغَیْبَ إِلَّا اللَّہُ إلخ (سورة نمل آیت: ۶۵) قُلْ لَا أَقُولُ لَکُمْ عِنْدِی خَزَائِنُ اللَّہِ وَلَا أَعْلَمُ الْغَیْبَ وَلَا أَقُولُ لَکُمْ إِنِّی مَلَکٌ (سورہٴ انعام آیت: ۵۰)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند