عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد
سوال نمبر: 608791
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو حاضر وناظر ماننا؟
سوال : ہمارا عقیدہ ہے کہ نبی کریم صل اللہ علیہ وسلم حاظر وناظر نہیں ہے اور بریلوی لوگوں کا عقیدہ اس کی برعکس ہے اور اس کی پیچھے نماز بھی نہیں ہوتے . اور ہمارے بعض اسلاف نے بھی یہ لکھا ہے کہ وہ جب چاہتے ہیں اقا کا دیدار کرتے ہیں توپھر ہمارے اوپر بھی اعتراض اتاہے کہ یہ بھی حاضر وناظر ہے بلکہ بریلوی آپ کے لئے جگہ مختص کرتا ہے اور دیوبند والے نہیں. تو براہ کرم اپ راہنمائی فرمائیں۔ جزاک اللہ
جواب نمبر: 608791
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 690-575/B=06/1443
ہر جگہ حاضر و ناظر رہنا یہ اللہ تبارک وتعالی کی صفت خاصہ ہے۔ اس میں اللہ تعالی کے ساتھ کوئی دوسرا شریک نہیں ہے۔ اگر کوئی شخص معاذ اللہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی اللہ کی طرح ہر جگہ حاضر و ناظر سمجھتا ہے تو یہ شرک ہے، ایسا عقیدہ رکھنا درست نہیں ہے، ایسے شخص کے پیچھے نماز نہ پڑھنی چاہئے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند