عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد
سوال نمبر: 608723
شیخ عبد القادر جیلانی شیئا للہ کہنا
سوال : کیا ہم یا شیخ عبدالقادر جیلانی شیئاً للہ" کہہ سکتے ہیں؟ 1: کیا یہ پڑھنے والے کافر اور مشرک ہے ؟
2:کیا علمائے دیوبند اس وظیفے کے قائل ہیں ؟ 3:کیا امام علامہ انوار شاہ صاحب رح شیئاً للہ کے جواز کے قائل تھے ؟ کیوں کہ مذکورہ مسئلے میں کشمیر کے اکثر اہل بدعت علامہ انور شاہ صاحب کا حوالہ دیتے ہیں ؟
جواب نمبر: 608723
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 620-467/D=06/1443
(۱، ۲) ”یا شیخ عبد القادر جیلانی شیئا للہ“ کہنا ناجائز اور حرام ہے، شرک کے مشابہ ہے؛ البتہ بذاتِ خود شرک نہیں ہے، اہل سنت والجماعت علماء دیوبند اس کو ناجائز مانتے ہیں اس لیے کہ اس جملے میں شیخ عبد القادر جیلانی سے اللہ کو واسطہ بناکر مانگا گیا ہے، جو بالکل برعکس اور غلط ہوگیا ہے (ماخوز از فتاوی محمودیہ: 1/360، ضمیمہ تالیفات رشیدیہ، فتاویہ رشیدیہ، ص: 77)
(۳) علامہ انور شاہ کشمیری سے اس کے خلاف کوئی بات منقول ہوتو پوری بات مع حوالہ تحریر کریں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند