عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد
سوال نمبر: 60853
جواب نمبر: 60853
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 650-650/Sd=11/1436-U ”یا رسول اللہ“ کہنا مطلقا ممنوع نہیں ہے، ”یا رسول اللہ“ اس عقیدے سے کہنا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ کی طرح ہرجگہ حاضر وناظر ہیں، ہماری ہرپکار اور فریاد کو سننے والے ہیں، حاجت روا ہے؛ ناجائز ہے اور اشعار میں جو ”یا رسول اللہ“ یا ”یا محمد“ کے الفاظ آتے ہیں، وہ صرف تخیل کے طور پر شاعرانہ اور عاشقانہ خطاب ہوتا ہے، اشعار میں حاضر وناظر کا عقیدہ نہیں ہوتا، شعراء حاضر وناظر کے تصور کے بغیر غائب کے لیے لفظ ندا استعمال کرلیتے ہیں، لہٰذا حاضر وناظر کے عقیدے کے بغیر ایسے اشعار کا پڑھنا جن میں ”یا رسول اللہ“ یا ”یا محمد“ کے الفاظ آئے ہیں؛ فی نفسہ جائز ہے، البتہ اگر دوسروں کا عقیدہ بگڑنے کا اندیشہ ہو، تو نہ پڑھنے ہی میں احتیاط ہے۔ (فتاوی رحیمیہ: ۲/۱۰۸، کتاب السنة والبدعة، ط: دار الاشاعت، پاکستان)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند