عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد
سوال نمبر: 608484
سجدہ میں جانے اور اٹھنے میں زمین یا گھٹنے کا سہارا لینا
سوال؛ : میرا سوال یہ ہے کہ جب ہم نماز ادا کرتے ہیں تو سجدہ میں جاتے وقت اور سجدہ سے کھڑے ہوتے وقت اکثر اپنے گھٹنوں کے سہارے سے کھڑے ہوتے ہیں کیا یہ صحیح طریقہ ہے ؟یا نہیں ہمارے ایک دوست ہیں وہ کہتے ہیں کہ سجدہ میں جاتے وقت اور سجدہ سے کھڑے ہوتے وقت گھٹنوں کا سہارا نہیں لینا چاہئے کیا ان کا یہ کہنا درست ہے ؟
جواب نمبر: 608484
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 595-435/D=05/1443
سجدہ میں جاتے وقت یا اس سے اٹھتے وقت مستحب یہی ہے کہ زمین یا گھٹنے کا سہارا لیے بغیر سجدہ میں جائے اور اٹھے؛ البتہ اگر عذر ہو (گھٹنے میں تکلیف یا کمزوری ہے) تو سہارا لے بھی سکتا ہے کوئی حرج نہیں۔
قال فی المراقی: ثم کبر کل مصل خاراً للسجود ویختمہ عند وضع جبہتہ للسجود ثم وضع رکبتیہ ثم یدیہ ان لم یکن بہ عذر یمنعہ من ہذہ الصفة ․․․․․․
ثم رفع رأسہ مکبراً للنہوض أي القیام للرکعة الثانیة بلا اعتماد علی الارض بیدیہ ان لم یکن بہ عذر وبلا قعود الخ۔ حاشیة طحطاوی علی المراقی، ص: 284 ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند