• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 608323

    عنوان:

    کیا اللہ کہنے کے بعد تعالی نہ کہنا بے ادبی ہے؟

    سوال:

    عنوان : کیا اللہ سننے یا کہنے کے بعد 'تعالی یا 'تبارک اسم وغیرہ کہنا واجب ہے ؟ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 608323

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 606-482/B=05/1443

     لفظ اللہ کہنے یا سننے کے بعد ”تعالی“ کا لفظ کہنا یا تبارک اسمہ کہنا واجب نہیں، اگر کوئی دل دل میں کہہ لے تو کوئی حرج بھی نہیں۔ ویسے تعالی کا لفظ صرف اللہ کی برتری ظاہر کرنے کے لیے بولا جاتا ہے۔ اگر کوئی تعالی کا لفظ نہ کہے تو اس سے اللہ کی برتری میں کوئی کمی نہیں آتی، نہ ہی کوئی بے ادبی پائی جاتی ہے۔ ہر مسلمان اللہ کو سب سے اعلیٰ اور برتر سمجھتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند