• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 608019

    عنوان:

    مخلوق میں کون افضل ہے؟

    سوال:

    وَلَقَدْ کَرَّمْنَا بَنِیْ اٰدَمَ وَحَمَلْنٰہُمْ فِیْ الْبَرِّ وَالْبَحْرِ وَرَزَقْنٰہُمْ مِّنَ الطَّیِّبٰتِ وَفَضَّلْنٰہُمْ عَلٰی کَثِیْرٍ مِّمَّنْ خَلَقْنَا تَفْضِیْلاً ﴿۷۰﴾

    اور ہم نے بنی آدم کو عزت بخشی اور ان کو جنگل اور دریا میں سواری دی اور پاکیزہ روزی عطا کی اور اپنی بہت سی مخلوقات پر فضیلت دی۔ سوال: اس آیت کہ آخری حصہ سے اشارہ مل رہا ہے کہ اللّٰہ کی کچھ مخلوقات انسان سے بھی زیادہ فضیلت والی ہیں۔ کیا یہ سچ ہے ؟ اگر سچ ہے تو یہ کون سی مخلوقات ہیں اور انسان کو پھر اشرف المخلوقات کیوں کہا جاتا ہے ۔ براے ٴ مہربانی وضاحت کیجیے ۔ اس آیت میں اللہ نے یہ نہیں کہا کے تمام مخلوقات پر فضیلت ہے بلکہ فرمایا بہت سی مخلوقات پر فضیلت ہے ۔ اس کا راز کیا ہے ؟

    جواب نمبر: 608019

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:542-542/B=5/1443

     عمومی طور پر بنی آدم کو تمام مخلوقات پر فضیلت حاصل ہے ؛البتہ افراد کے اعتبار سے عام مومنین صالحین جیسے اولیاء کرام ،عام فرشتوں سے افضل ہیں اور خواص مومنین جیسے انبیاء علیہم السلام ،خواص ملائکہ سے افضل ہیں اور خواص ملائکہ جیسے جبرئیل علیہ السلام عام صالحین سے افضل ہیں ۔رہے کفار تو وہ بد ترین خلائق ہیں اور چوپایوں سے بھی گئے گزرے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند