• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 607682

    عنوان:

    رات کی جوب میں تراویح کیسے پڑھیں؟

    سوال:

    سوال : ا حضرت حضرت میں ایک کمپنی میں کام کرتا ہوں۔ جس میں میرا وقت جوب رات کا ہے ۔ میں نماز کے وقت کمپنی میں ہی نماز پڑھ لیتا ہوں۔ حضرت میرا سوال یہ ہے کہ رمضان المبارک میں کیا ایسے ہی میں تراویح بھی پڑھ سکتا ہوں اپنی یا تراویح مسجد میں ہی ادا کرنی ہوگی؟ برائے مہربانی جواب جلد از جلد دیں۔

    جواب نمبر: 607682

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 456-530/B=05/1443

     عشاء کی فرض نماز تو آپ مسجد میں جماعت کے ساتھ ادا کریں، حدیث پاک میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جماعت کی نماز تنہا نماز پڑھنے سے 25 گنا فضیلت رکھتی ہے، اور رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اگر کمپنی کی طرف سے اجازت ہو تو آپ کو تراویح کی نماز بھی مسجد میں ادا کرنے کی کوشش کرنی چاہئے، اگر مسجد میں ادا کرنا دشوار ہوتو اگر کمپنی میں تراویح کی نماز ہوتی ہو تو وہیں پر جماعت کے ساتھ ادا کرلیں، نیز اگر جماعت کے ساتھ نہ پڑھ سکیں تو پھر بدرجہ مجبوری انفراداً ہی کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند