• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 607585

    عنوان:

    ایصالِ ثواب کا کیا طریقہ ہے؟

    سوال:

    میت کو قرآن پڑھ کر یا تسبیحات پڑھ کر کس طرح بخشاجائے یا اس کا ثواب کس طرح پہنچایا جائے ؟

    جواب نمبر: 607585

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:458-335/L=4/1443

     کسی بھی نیک عمل کے ثواب بخشنے کے دوطریقے ہیں ایک یہ کہ وہ کام کرتے وقت ہی یہ نیت کرلی جائے کہ یا اللہ اس کا ثواب فلاں کو پہنچادے اور دوسرے یہ کہ عمل کرنے کے بعداس کا ثواب میت کو پہونچا دیا جائے ۔

    والظاہر أنہ لا فرق بین أن ینوی بہ عند الفعل للغیر أو یفعلہ لنفسہ ثم بعد ذلک یجعل ثوابہ لغیرہ، لإطلاق کلامہم․ (الدر المختار وحاشیة ابن عابدین (رد المحتار) 2/ 243)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند