عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد
سوال نمبر: 607469
قادیانیوں سے محبت رکھنے والا کیسا ہے؟
سوال : کیا فرماتے ہیں علمائے دین کہ ایک شخص جو کے بظاہر سنی ہے مگر قادیانیون سے محبت رکھتا ہے بلکہ ان کی مسجد میں نماز بھی پڑھتا ہے ، اور گفتگو میں ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر تنقید کرنے کو کہتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ اکرام رضی اللہ عنہم غزوات اور جنگوں سے لڑکیا ں اٹھا کر لاتے اور باندی بنا کر ان پر ظلم کرتے تھے ، یہ شخص مسلسل قادیانیوں کے رابطے میں رہتا ہے ، آپ سے رہنمائی کے درخواست ہے کہ اِس شخص کے بارے میں میں کیا حکم نافذ ہو گا ؟ اللہ آپ تمام علما اکرام پر اپنی رحمت کا نزول فیرمائے ، آمین ۔
جواب نمبر: 607469
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 387-351/M=05/1443
اگر وہ شخص واقعی، قادیانیوں سے محبت رکھتا ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام پر تنقید کرتا ہے تو یہ ضلالت ہے اور اس کا دین و ایمان خطرے میں ہے اس پر پکی سچی توبہ و اصلاح حال لازم ہے، اس کو مقامی کسی اہل حق عالم یا مفتی صاحب کے پاس لے جائیں تاکہ عالم یا مفتی صاحب ا س کے شکوک و شبہات اور غلط عقائد کو دلائل کی روشنی میں دور فرماکر اصلاح فرمادیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند