• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 607424

    عنوان:

    قبر پر ہاتھ رکھ کر درود ابراہیمی پڑھنا؟

    سوال:

    سوال : کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں ایک شخص پر کسی نے جادو کیا ہے وہ جس سے علاج کرا رہا ہے علاج کرنے والے نے یہ بتایا ہے کہ میرے ساتھ مزار پر چلو وہاں آپ کو صرف درود ابراہیمی پڑھنا ہوگا قبر پر ہاتھ رکھ کر تو کیا ایسا کرنا جائز ہے اس کے علاوہ آپ کو کچھ نہیں کرنا جلد از جلد جواب سے نوازیں عین نوازش ہوگی .

    جواب نمبر: 607424

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 395-300/D=04/1443

     مذکورہ عمل سے قبر یا صاحب قبر سے نفع (استمداد) حاصل کرنے کا شبہ ہوتا ہے، لہٰذا اس عمل سے اجتناب کرنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند