• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 607262

    عنوان:

    مزاروں پر جاکر منت ماننا کیسا ہے؟

    سوال:

    سوال : فرماتے ہیں مفتیان کرام، مسئلہ ذیل کے بارے میں،ہمارے یہاں مشہور علاقہ ہے کلیر شریف لوگ وہاں جاکر نمک جھاڑو چادر اگر بتی اور منت بھی مانگتے ہیں کیا وہاں جاکر ایسا کرنا جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 607262

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 382-298/B=04/1443

     یہ لغو اور لایعنی کام ہیں شریعت میں اس کی کوئی اصل نہیں۔ ایسی چیزوں میں تبرک سمجھنا شریعت کے خلاف ہے، اسے ترک کرنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند