• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 607113

    عنوان:

    قبر پر میت کے لیے دعا مانگنا

    سوال:

    سوال : کیا قبر پر جا کر میت کے لئے دعا مانگ سکتے ہیں ؟

    جواب نمبر: 607113

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 330-230/M=03/1443

     جی ہاں، قبر کے پاس کھڑے ہوکر میت کے لیے دعا مانگ سکتے ہیں اور ہاتھ اٹھاکر دعا کرنی ہو تو قبلہ رُو ہوکر ہاتھ اٹھاکر دعا کرلی جائے تاکہ قبر یا صاحب قبر سے مانگنے کا شبہ نہ ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند