• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 607043

    عنوان:

    کیا قبر میں روح بھی ساتھ ہوگی؟

    سوال:

    حضرت میرا سوال یہ ہے کہ کیا موت کے بعد قبر میں ہماری روح بھی ہمارے ساتھ ہو گی ؟ اور مرنے کے بعد تدفین سے پہلے ہم گھر والوں کو سن رہے ہوں گے ؟

    جواب نمبر: 607043

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:73-65/B-Mulhaqa=4/1443

     وفات کے بعد نیک لوگوں کی روحیں ”علیین“ میں لے جائی جاتی ہیں اور کافر ومشرک کی روحیں ”سجین“ میں پہنچا دی جاتی ہیں ؛ لیکن بہر صورت ارواح کا تعلق قبروں سے رہتا ہے ، اور تدفین سے پہلے روحیں فرشتوں کے قبضے میں رہتی ہیں، اس کی صراحت تو نہیں مل سکی کہ اس وقت وہ گھر والوں کو سنتی ہیں یا نہیں؛ البتہ علامہ ابن القیم الجوزیہ نے لکھا ہے اگر کوئی شخص میت کے حق میں ایصال ثواب کرے تو میت کو یہ خبر پہنچتی ہے کہ فلاں نے تمہارے حق میں ایصال ثواب کیا ہے ۔

    عن عاصم بن أبی النجود، عن أبی صالح، عن أبی ہریرة، قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: " إن اللہ عز وجل لیرفع الدرجة للعبد الصالح فی الجنة، فیقول: یا رب، أنی لی ہذہ؟ فیقول: باستغفار ولدک لک (مسند أحمد ط الرسالة 16/ 357، رقم:10610] وفی ہامشہ: إسنادہ حسن من أجل عاصم بن أبی النجود- وہو ابن بہدلة-، وباقی رجالہ ثقات رجال الصحیح.


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند