• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 606810

    عنوان:

    دوسرے جنم کا عقیدہ رکھنا

    سوال:

    سوال کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ غیر مسلموں کا عقیدہے دوسرے جنم میں ہم پیداہوں گے اور جو اچھا کام کرے گا وہ انسان ہوگا جو برا کام کرے گا وہ جانور ہوگا دوسرے جنم میں لیکن مسلمان بھی کہہ دیتے ہیں کہ اگلے جنم میں دیکھ لیں گے کیا یہ مسلمان کے لیے زبان سے بولنا جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 606810

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 340-235/H=03/1443

     اگلے جنم سے مراد اگر کوئی مسلمان غیر مسلموں کے عقیدہ والا اگلا جنم مراد لیتا ہے تو یہ عقیدہ مذہب اسلام میں باطل ہے، اس قسم کے الفاظ بولنے سے مسلمان کو اجتناب کرنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند