• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 606669

    عنوان:

    خدا کا اور کلمے کا انکار کرنے والا مسلمان ہے یا نہیں‏، نیز اس کی تدفین کے بارے میں کیا حکم ہے؟

    سوال:

    کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ ایک بندہ کلمہ کا انکار کرتا ہے اور خدا کا انکار کرتا ہے یعنی یہ کہتا ہے کہ خدا کوئی چیز نہیں ہے تو کیا اس کی نماز جنازہ پڑھی جائے گی اور اس کو مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کیا جائے گا قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 606669

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 262-117/SN=03/1443

     شخص مذکور کے حوالے سے سوال میں جو بات لکھی گئی ہے کہ وہ کلمہ کا انکار کرتا ہے اور خدا کا انکار کرتے ہوئے کہتا ہے کہ خدا کوئی چیز نہیں۔ اگر یہ بات سچ اور مطابق واقعہ ہے تو یہ شخص دائرہٴ اسلام سے خارج ہے۔ اگر بلا توبہ و تجدید ایمان یہ شخص مر جائے تو اس کی نمازِ جنازہ نہیں پڑھی جائے گی اور نہ ہی مسلمانوں کے قبرستان میں اسے دفن کیا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند