• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 606561

    عنوان:

    کسی بزرگ کی قبر پر دم کرنے کے لیے پانی کی بوتل رکھنا؟

    سوال:

    سر میرا عرض ہے کہ کسی بزرگ ہستی کی قبر پہ یہ سوچ کے پانی کی بوتل وغیرہ رکھنا کہ اللہ والا ہے ۔ اللہ والے ذکر میں مشغول رہتے ہیں قبر میں بھی تو یہ دعا کے طور پے مجھے اس میں ذکر وغیرہ پھونک کے دیں گے جس سے جو نیت ہے اس میں اللہ پاک شفاء عطا فرمائیگا۔ تو کیا یہ کرنا جائز ہے ؟ اس کی حقیقت بھی بتائیں اور یہ بھی بتائیں کہ کیا ایسا کرنا شرک یا خلاف شریعت تو نہیں ہے ؟

    جواب نمبر: 606561

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 231-166/D=03/1443

     مذکورہ طریقہ شریعت سے ثابت نہیں؛ بلکہ متعدد غیرشرعی عقاید اعمال پر مبنی ہے لہٰذا یہ قابل ترک ہے۔ حاصل یہ کہ خلاف شریعت اور ناجائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند