• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 606343

    عنوان: آپ بزرگوں کی نظر کرم ہے کہنا کیسا ہے؟

    سوال:

    میں دیوبند مسلک سے تعلق ررکھتا ہوں، اور حضرت اشرف علی تنوی صاحب سے سلسلہ ہے یعنی میرے شیخ تنویر الحق تھانوی صاحب ہیں، سوال یہ ہے کہ میں کلین شیو تھا ، تھوڑی سے داڑھی میں نے رکھنی شروع کی، اللہ کے فضل سے تو کل عشاء نماز کی بعد میرے شیخ نے مجھ سے کہا کے اِس کو مزید بڑھنا کم نہیں کرنا ، میں نے جواب میں کہا کہ بس آپ بزرگی کی نظر کرم ہے تو مجھے بعد میں دِل میں کھٹکا ہوا کہ یہ لفط میں نے غلط تو نہیں کہا ، یہ شکریہ زمرے تو تو نہیں آتے یہ الفاظ۔ براہ کرم، اس کو جواب دیں ۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 606343

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 143-101/B=02/1443

     نہیں آپ نے صحیح کہا، اس میں کوئی بے ادبی اور گستاخی کی بات نہیں ہے آپ کے دل میں کسی قسم کا کھٹکا نہیں ہونا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند