عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد
سوال نمبر: 606117
نئی تعمیر پر مسجد نام بدلنا ؟
ہمارے یہاں مسجدوں کی ازسر نو تعمیر کے بعد نام بدلنااک طریقہ بن گیا ھے۔سو سال سے بنی ہوئی مسجدوں کو جن کے نام سے محلے مشہور ہو یا لوگوکو ایڈریس ملنے میں آسانی ہو اچانک تعمیر کے بعد بدل دیا جاتا ہے لوگو کو پریشانی ہوتی ہے اسی مسجد پر کھڑا ہوکر اسی مسجد کو پوچھتا ہوتا ہے بندہ۔صرف اس وجہ سے کے ہمنے مسجد کی تعمیر کرائی ہے تو ہمارے نام بدلنے سے لوگ یاد رکھے گے کہ فلاں شخص نے نام بدلا تھا ۔یہ کہاں تک صحیح ہے؟
جواب نمبر: 606117
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 38-35/B=02/1443
ایک مرتبہ مسجد کا جو نام رکھ دیا گیا بس وہی صحیح ہے۔ مسجد کی جدید تعمیر میں مسجد کا نام بدل دینا جائز نہیں۔ اس سے بہت ساری پریشانیاں کھڑی ہوجاتی ہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند