عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد
سوال نمبر: 606056
کیا کسی کی وجہ سے کسی کی قسمت بند ہوسکتی ہے؟
میرا نیا بزنس پارٹنر ہے جو کہہ رہا ہے کہ آپ کی وجہ سے میری قسمت بند ہوئی ہے کیا واقعی ایسا ہے؟
جواب نمبر: 606056
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:28-20/sd=1/1443
یہ ایک بے بنیاد اور جاہلانہ تصور ہے، جو چیز مقدر ہے، وہ ہوکر رہے گی، کسی کی وجہ سے قسمت بند نہیں ہوتی ہے، ہاں نظر لگنا احادیث سے ثابت ہے، جس سے حفاظت کی دعائیں احادیث میں منقول ہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند