• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 604491

    عنوان:

    كیا فرشتوں كو بھی موت آئے گی؟

    سوال:

    کیا اللہ تعالیٰ فرشتوں کو بھی موت دے گا یا فرشتوں کی زندگی ابدی ہے،بیانات میں یہ بات کہی جاتی ہے کے اللہ ملک الموت کو بھی موت دے گا، اس کے متعلق علماء دیوبند کا کیا عقیدہ ہے مع دلائل تحریر فرما کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں. بینوا تؤجروا.

    جواب نمبر: 604491

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 777-806/M=12/1442

     فرشتوں کی زندگی، اَبدی نہیں، فرشتوں کو بھی موت آئے گی۔ قرآن میں ہے: کل شیء ہالکٌ إلا وجہہ (سورہ القصص) یعنی اللہ تعالی کی ذات کے سوا ہر چیز فنا ہونے والی ہے۔ تفسیر معارف القرآن میں آیت: لمن الملک الیوم، للہ الواحد القہار۔ کے تحت لکھا ہے کہ ․․․․ بعض روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ ارشاد حق تعالی خود ہی اس وقت فرمائیں گے جب کہ نفخہٴ اولیٰ کے بعد ساری مخلوقات فنا ہوجاویں گی اور پھر مخصوص مقرب فرشتوں، جبرئیل، میکائیل، اسرافیل، اور ملک الموت کو بھی موت آجاوے گی اور سوائے ذات حق سبحانہ وتعالیٰ کے کوئی نہ ہوگا اس وقت حق تعالیٰ فرمائے گا: لمن الملک الیوم الخ (معارف القرآن: 7/590، تفسیر سورہ موٴمن)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند