• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 604235

    عنوان:

    كیا اللہ تعالی كے صرف نناوے نام ہیں؟

    سوال:

    حدیث شریف میں آتا کہ اللہ کے ننانوے نام ہیں جو ان کو محفوظ کرلے وہ جنت میں داخل ہوگا. پوچھنا یہ ہے کہ اللہ تعالی کے صرف ننانوے ہی نام ہیں یا اور بھی ہیں(اور یہ حدیث ننانوے نام کو محفوظ کرنے کی فضیلت میں ہے نہ کہ ناموں کی تعداد بتانے کے لیے )

    جواب نمبر: 604235

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:852-651/L=9/1442

     اللہ تعالی کے اسمائے حسنی صرف ننانوے میں منحصر نہیں بلکہ اس سے زائد ہیں اور احادیث میں نناوے نام کا جو ذکر ہے یہ ان ناموں کو یاد کرنے کی فضیلت کے بارے میں ہے ،ان سے تعداد بیان کرنا مقصود نہیں ہے۔

    قال الحافظ أبو بکر بن العربی عن بعضہم إن للہ تعالی ألف اسم قال ابن العربی وہذا قلیل فیہا وفی الحدیث الصحیح: إن للہ تعالی تسعة وتسعین اسما مائة إلا واحدا من أحصاہا دخل الجنة قال النووی فی شرح مسلم: واتفق العلماء علی أنہ لیس فیہ حصر فیہا، وإنما المراد الإخبار عن دخول الجنة بإحصائہا.واختلفوا فی المراد بإحصائہا فقال البخاری وغیرہ من المحققین معناہ: حفظہا وہذا ہو الأظہر لأنہ جاء مفسرا فی الروایة الأخری من حفظہا وقیل عدہا فی الدعاء، وقیل أحسن المراعاة لہا والمحافظة علی ما تقتضیہ بمعانیہا وقیل غیر ذلک والصحیح الأول اہ ملخصا.[الدر المختار وحاشیة ابن عابدین (رد المحتار) 6/ 396) (من أحصاہا) : أی حفظہا کما فسر بہ الأکثرون، کما ورد فی بعض الروایات الصحیحة. فإن الحفظ یحصل بالإحصاء وتکرار مجموعہا فالإحصاء کنایة عن الحفظ، أو ضبطہا حصرا وتعدادا، وعلما، وإیمانا، أو أطاقہا بالقیام بما ہو حقہا والعمل بمقتضاہا، وذلک بأن یعتبر معانیہا، فیطالب نفسہ بما تتضمنہ من صفات الربوبیة، وأحکام العبودیة فیتخلق بہا، قال ابن الملک: مثل أن یعلم أنہ سمیع بصیر، فکف لسانہ وسمعہ عما لا یجوز، وکذا فی باقی الأسماء اہ․ (مرقاة المفاتیح شرح مشکاة المصابیح 4/ 1562)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند