عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد
سوال نمبر: 604162
كیا حرام پیسوں سے قرض ادا كرسكتے ہیں؟
اگر ہمارے پہ ادھار ہے ، کیاہم حرام پیسوں سے وہ ادھار دے سکتے ہیں؟
جواب نمبر: 604162
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 726-592/D=08/1442
حرام پیسہ کس طرح کا ہے؟
اگر سود، رشوت، چوری، جوے وغیرہ کا ہے تو اصل مالکان کو یہ رقم واپس کرنا ضروری ہے اور اگر مالکان کا پتہ نہ ہو نہ ہی ان کے وارثان کا پتہ لگ سکے تو غرباء مساکین پر صدقہ کر دینا واجب ہے۔ ایسی رقم اپنے استعمال میں لانا جائز نہیں، اپنا ادھار ادا کرنا بھی اس رقم سے جائز نہیں۔ قال فی الدر: ویردونہا علی أربابہا إن عرفوہم، وإلا تصدقوا بہا؛ لأن سبیل الکسب الخبیث التصدق إذا تعذر الرد علی صاحبہ (الدر مع الرد: 9/553)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند