• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 603939

    عنوان: اللہ تعالیٰ كو قرآن كا مصنف كہنا

    سوال:

    چند روز قبل میں "تلخیص تفہیم القرآن " پڑھ رہی تھی ۔ سورہ بقرہ آیت نمبر دو کا تشریحی نوٹ پڑھ رہی تھی ۔ مولانا مودودی رحمہ اللہ نے آیت لاریب فیہ پر لکھا ہے کہ قرآن میں شک کیسے ہوسکتا ہے کیونکہ اس کے مصنف خود اللہ تعالیٰ ہیں ۔ یا اسی جیسے الفاظ تھے ۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا اللہ تعالیٰ کو قرآن کا مصنف ہہ سکتے ہیں ؟ اگر نہیں تو کیوں ؟ اگر کہہ سکتے ہیں تو پھر یہ کلام اللہ کیسے ہوسکتا ہے ؟ بینوا وتواجروا۔

    جواب نمبر: 603939

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 869-758/H=09/1442

     اللہ پاک جل شانہ کو قرآن کریم کا مصنف کہنا درست نہیں، خلافِ ادب بھی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند